fbpx
کرکٹ کھیل

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، انگلش کپتان پابندی کا شکار

آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کے کپتان پر ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں تو کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن سلو اوور ریٹ کے سبب انگلش ٹیم کے کپتان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مورگن کو معطلی کی سزا سنائی اور ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا جبکہ بقیہ انگلش ٹیم 20فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مورگن اس سے قبل 22فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ کا جرم سرزد کر چکے ہیں اور 12ماہ کے دوران دوبارہ اسی جرم کو دہرانے پر ان پر پابندی عائد کی گئی۔

اس پابندی کے سبب آئن مورگن پاکستان کے خلاف جمعہ کو برمنگھم میں شیڈول سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

دوسری جانب انگلش بلے باز جونی بیئراسٹو کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ان کی سرزنش کی ہے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں انگلش اننگز کے 29ویں اوور میں آؤٹ ہونے پر بیئراسٹو نے اسٹمپس پر بلا مارا تھا اور اسی وجہ سے ان کی سرزنش کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin