fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

PJAنہ صرف  ملک بھر میں بلکہ عالمی سطح پر صحافیوں کے حقوق کیلے کام کررہی ہے 

رپورٹ : کراچی (عرفان مری 1388-PAK-TV-2019 )
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے کہا کہ نہ صرف  ملک بھر میں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن صحافیوں کے حقوق کیلے کام کررہی ہے  اور ملک بھر میں موجود PJA.کے کارکنان صحافی برادری  کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں کراچی ڈویژن کے دورے کے موقع پر انہوں نے کراچی ڈویژن کے صدر پرویز جٹ سنیئر نائب صدر شفیق عالم شاہ نائب صدر عرض محمد راہوجو  جنرل سیکریٹری اکرم سواتی ودیگر سے ملاقات کی اور ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ کراچی کے صحافیوں کے حقوق کیلیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر کراچی ڈویژن کی طرف سے مرکزی چئیرمین میاں اشتیاق علی کو پھولوں کے تحائف اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا  بعد ازاں انہوں نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ملیر کے دفتر کا دورہ کرتے ہوے ملیر کے صدر طارق سنجرانی جنرل سیکریٹری رشید کلہوڑو ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز تگڑ کریم بلوچ ودیگر سے ملاقات کی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر طارق سنجرانی نے PJA ملیر کے دورے کے موقع پر مرکزی چئیرمین میاں اشتیاق علی کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر اسرار رحیمی نائب صدر ریحان حنیف ڈپٹی انفارمیشن طارق انجم نعیم احمد ودیگر بھی موجود تھے


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin