fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

فورٹ عباس، ہارون آباد، سمہ سٹہ ریلوے سیکشن کی بحالی کا فیصلہ ۔

فورٹ عباس (ندیم ارشادملکیرا )
ترجمان پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی رہنما شوکت محمود بسرا ءکی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی ملاقات ،ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ بہاولنگر، سمہ سٹہ سیکشن پر کام شروع کیا جائے۔ شیخ رشید احمد کی سی ای او ریلوے کو ہدایت اور کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ساہیوال، ملتان مین لائین ون کی پٹر ی کو بہاولنگر فورٹ عباس ٹریک کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائیگا ۔ فورٹ عباس جیسے پسماندہ علاقوں کو بذریعہ ریل قومی دھارے میں لانے کے لئے شوکت بسراءنے وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا ۔ سمہ سٹہ ٹریک بحالی سے تقریباً تیس لاکھ افراد مستفید ہونگے، علاقے کے لوگوں کا احساس محرومی دور ہو گا، معاشی وسائل میں اضافہ ہو گا۔ ملاقات میں سی ای او پاکستان ریلوے آفتاب اکبر، جی ایم اپ لائین ریلوے نثار میمن موجود تھے، شوکت بسراءکے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری معظم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin