fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ عارضہ قلب میں مبتلا، پیر پگارا کی عیادت

( رپوٹر عرفان مری 1388-PAK-TV-2019 )
حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے اتوار کی شام پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ، دو روز قبل اسلام الدین شیخ کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو گرافی کی اور دو اسٹنٹ ڈالے تھے ۔ پیر پگارا نے اسلام الدین شیخ سے ان کی مزاج پرسی کی اور جلد صحت یابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے ایم این اے نعمان شیخ اور مئیر سکھر ارسلان شیخ بھی موجود تھے ۔ بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور دوسرے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin