fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

فورٹ عباس میں اشیاء خوردنی وضروریہ نایاب، حکومت کا رمضان ریلیف پیکج مکمل طور پر فلاپ

فورٹ عباس ( ندیم ارشاد ملکیرا )
یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا چینی دالیں کھجوریں بیسن سفید چنے سمیت دیگر خوردونوش کی اشیاء نایاب فورٹ عباس کو حکومت رمضان میں یوٹیلیٹی سٹور پر عوام کو ریليف دینے میں ناکام ۔ انتظامیہ صرف فوٹو اور اشتہاروں تک محدود تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ایام شروع مگر فورٹ عباس یوٹیلیٹی سٹورز پر روز مرہ استعمال کی تمام اشیاء نایاب ، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی طرف سے کئی ماہ سے سپلائی بند ، عام ادمی اور غریبوں کو یوٹیلٹی سٹور سے خریداری پر ریلیف ملتا تھا مگر اب کوئی بھی چیز دستیاب نہیں یوٹیلیٹی سٹور پر چینی گھی آٹا دالوں سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء کا نہ ملنا محنت کش طبقہ کےلیے تشویش کا باعث ہے محنت کش بازار کی نسبت کم قیمت پر گھی چینی دالیں آئل کھجوریں بیسن سفید چنا آٹا اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء انتہائی سستے داموں خریدتے تھے فورٹ عباس میں یوٹیلیٹی سٹور کو منافع بخش ادارہ سمجھا جاتا تھا مگر حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اب تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے شہریوں نے میڈیا نمائندگان ” سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی چینی چاول آٹا دالیں سمیت تمام ضروریات زندگی کے استعمال کی اشیاء فراہم کر کے لوگوں کو ریلیف دیا جائے سٹور انچارج بھی عوام کو تسلیاں دیتے دکھائی دے رہے ہیں کہ سامان جلد آرہا ہے خریدار مایوس ہو کر خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin