fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

جلال پورپیروالا 15سالہ نہم کلا س کی طالبہ سے 11افراد کی اجتماعی زیادتی میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود متاثرہ انصاف کیلئے دربدر ،ورثا کا پولیس کیخلاف احتجاج.

جلالپورپیروالا(جمیل ملک میڈیارپوٹر)
جلال پورپیروالا کے نواحی علاقہ بہلی شریف کے رہائشی محنت کش محمد عارف نے اپنے رشتہ دار ہاشم ،ساجد ،محمد عاشق، اعجاز حسین ،عبدالکریم ،دوست محمداور دیگر کے ہمراہ پولیس تھانہ صدر کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری 15سالہ بیٹی حاجراں بی بی جو کہ نویں کلاس طالبہ ہے گھر میں موجود تھی کہ مرید حسین ،اور محمد اشفا ق میرے گھر کے باہر آئے اورمجھے آواز دی تجسس میں آکر میری بیٹی حاجراں معلوم کرنے گئی تو ملزمان  گن پوائنٹ پر میری بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے اور اپنے 9نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو روز تک میری معصوم بیٹی کیساتھ اجتماعی زیادتی کی محنت کش نے محمد عارف نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی جاری کردہ میڈیکل رپورٹ میں میری بیٹی کیساتھ 11افراد کی زیادتی ثابت ہوچکی ہے ملزمان مرید حسین ،اور محمد اشفا ق نے اپنے 9ساتھیوں کیساتھ مل کر میری میری بیٹی کیساتھ کئی روز تک سخت زیادتی کی ہے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر اور تفتیشی پولیس آفیسر ذوالفقار پر الزام بھی عائد کیا کہ ہمارے ملزمان کو اسی کی پشت پناہی حاصل ہے اور پولیس رشوت کے عوض ملزمان کیساتھ ساز باز ہوکر ہمارے ساتھ ناروا سلوک اختےار کر رہی ہے متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر ،سی پی او ملتان ،آر پی او
ملتان سے ملزمان کی فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے

پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin