fbpx
پاکستان معیشت

آئی ایم ایف پاکستانی اقدامات پر اب بھی عدم اطمینان کا شکار ہے

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت کڑی شرائظ ماننے کو تیار ہے لیکن آئی ایم ایف ابھی تک ڈومور پر بضد ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی گیس کے نرخ بڑھانے کی کڑی شرائظ بھی تسلیم کی اور ٹیکس آمدن میں چھ سوسے سات سو ارب کے اضافہ پر بھی رضامندی ظاہر کی لیکن آئی ایم ایف پاکستانی اقدامات پر اب بھی عدم اطمینان کا شکار ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو منانے میں مزید وقت درکار ہے۔ امید ہے اتوار تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ بات چیت اب مزید دو دن جاری رہے گی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin