fbpx
شوبز فلم

ایوینجرز نے ٹائیٹینک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ کی سب سے کامیاب فلم ’ٹائیٹینک‘ کو بھی پیچھے چھوڑ کر صرف مداحوں کو نہیں بلکہ ٹائیٹینک کے ہدایت کار جیمز کیمرون کو بھی حیران کردیا۔

فلم ساز جیمز کیمرون کی فلم ٹائیٹینک کا ورلڈ وائڈ بزنس ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ ایوینجرز نے اس فلم کو سب سے کامیاب فلموں کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر پہنچادیا جبکہ خود دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اس کے باوجود بھی جیمز کیمرون نے ایوینجرز کی ٹیم کو ہدایت کار کو ان کی فلم کا ریکارڈ توڑنے پر نہایت منفرد انداز میں مبارکباد دی

اپنی ایک ٹویٹ میں جیمز کیمرون نے لکھا کہ ’مارول کے ڈائریکٹراور پوری ٹیم  نے دنیا کو دکھادیا کہ فلم انڈسٹری پہلے سے کتنی بڑی ہوچکی ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک برف کی چٹان نے ٹائیٹینک کو ڈبویا، لیکن میرے ٹائیٹینک کو صرف ایوینجرز ڈبو سکے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے کامیاب فلموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھی جیمز کیمرون کی فلم ’اواتار‘ موجود ہے جس نے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز کمانے کا ریکارڈ بنایا تھا جو لگ بھگ 10 برسوں سے ناقابل شکست ثابت ہورہا تھا۔

فلم ’ایوینجرز: دی اینڈ گیم‘ اب تک 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کما چکی ہے


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google