fbpx
پاکستان سیاست

مہنگائی ہونے کی وجہ قرضے ہیں، ہمارے پاس دو ہی آپشن تھے کہ ہم یا تو مزید قرضے بڑھنے دیں یا قیمتیں بڑھائیں، وزیر اعظم

 ’ہمیں احساس ہے کہ اس وقت  لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، قرضے اتارنے کے لیے قوم کو صبر کرنا ہوگا

راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ غریب عوام کے گھر میں جب بیماری ہو تو اسے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی نئے اسپتال بنائیں گے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت نوجوانوں کو قرضے دے کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع دے گی اور اسی طرح ہم دیہات میں گائے بھینس دے کر گھرانوں کو خوشحال بنائیں گے‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے سر پر چھت ہو، ہم غریب عوام کے لیے سستے گھر کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کا جلد آغاز ہوجائے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں احساس ہے کہ اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، مہنگائی ہونے کی وجہ قرضے ہیں اور ہمارے پاس دو ہی آپشن تھے کہ ہم یا تو مزید قرضے بڑھنے دیں یا قیمتیں بڑھائیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے قرضے اتارنے کے لیے نظام ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قرضوں کے اترنے تک قوم کو مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’قوموں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں اور انشاءاللہ یہ ملک بھی بہتری کی طرف جائے گا‘۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin