fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا رمضان میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ ، سستے رمضان بازار میں شہریوں کے لئے ہر قسم کی سہولتوں کو یقینی بنانے کی ہدایت

فورٹ عباس( ندیم ارشاد ملکیرا )
 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے لیے شہر میں رمضان بازار لگایا گیا ہےاس موقع پر تحصیلدار زوالفقارعلی نائب تحصیلدار محمد خالد عباسی سی او بلدیہ غلام جیلانی اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا انہوں نے کہا کہ رمضان شریف میں روزہ داروں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کے لئے سستے رمضان بازار کا انعقاد کیا گیا ہے میں خود اور میرا عملہ ہر روز شہریوں کی سہولت کے لئے پیش پیش ہیں رمضان بازار میں عوام کو اشیا ء خوردونوش کم ریٹ پر مہیا کی جائیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ  مقرر کردہ نرخوں پر خریدو فروخت کو یقینی بنایا جائے منافع خوری کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی ہوگی


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin