fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

شیخ الجامعہ سندھ کی جانب سے فیکلٹی آف فارمسیی کا دورہ، امتحانی عمل کا جائزہ لیا، سینٹرل ایئرکنڈیشنڈ کلاس روم دیکھ کر خوشی کا اظہار

رپورٹ (عرفان مری 1388-PAKTv-2019)
 
جامشورو  : شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے فیکلٹی آف فارمیسی پہنچ کر مختلف شعبوں میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا اور فیکلٹی کے تمام ڈپارٹمینٹس کے سینٹرل ایئرکنڈیشنڈ کلام رومز دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ طلباءبچوں جیسے ہیں، جن کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، لیکن کلاسز میں ان کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر فتح محمد برفت نے گذشتہ روز فیکلٹی آف فارمیسی کے مختلف ڈپارٹمینٹس کا دورہ کرکے امتحانات کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباءسے سوالنامے اور ان کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے معلومات لیںا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ آئند ہ سیمسٹر سے حاضری کی شرح 75 فیصد مقرر کی جائیگی اور جو بھی طلباءکم حاضر رکھیں گے، ان سے کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی ہے کہ فارمیسی کے مختلف شعبوں میں پڑھنے والے بچے ایئرکنڈیشنڈ کلاس رومز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فیکلٹی آف فارمیسی کی تمام کلاسز سینٹرل ایئرکنڈیشنڈ ہیں، جہاں گرمی کی موجودہ سخت موسم میں بھی طلباءو طالبات آرام وپرسکون ماحول میں امتحانات دے رہے ہیں۔

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin