fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی نگرانی میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کا کام شروع 

جلال پور پیر والہ ( جمیل ملک میڈیارپوٹر.)
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے اختیارات ملنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جلال پور احمد رضا سُرا نے جمعرات کے روز بھی اسلام پورہ کالونی اور عباسیہ کالونی میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کی، گذشتہ روز سے شروع کروائے گئے اس کام کے دوران میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی نے کئی مین ہولز میں سے اضافی مواد باہر نکال دیا ،اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھاکہ صفائی سے متعلقہ شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنا میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے، شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ شاپر اور ایسی دیگر اشیا جو مین ہولز کے بند ہو جانے کا سبب بنتی ہیں انہیں سیوریج لائنوں میں ڈالنے سے گریز کرنا چاہیئے ۔ اسلام پورہ کالونی اور عباسیہ کالونی کے مکینوں سعید بلوچ، کامران ملک، عبدالرشید لانگ، اقبال ارائیں ، ساجد محمود، عبدالطیف، فیض بخش، سلیم اقبال اور دیگر نے طویل عرصہ بعد سیوریج لائنوں کی صفائی کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin