fbpx
پاکستان سیاست

چئیر مین پی اے سی کے عہدے سے استعفٰی نہیں دوں گا : شہباز شریف

  ن لیگ کے صدر نے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو ن لیگ نے فیصلے سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی، خورشید شاہ، ن لیگ اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت سے بےخبر ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو نے تحفظات ن لیگ تک پہنچا دیئے، جس کے بعد ن لیگ میں استعفے سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول کی حمایت کےبغیر ن لیگ نیا چیئرمین منتخب نہیں کرا سکے گی جس کے باعث شہبازشریف کی وطن واپسی تک معاملہ التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin