fbpx
پاکستان معیشت

مرے کو 100 درے، آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ، حکومت نے سر تسلیم خم کر لیا

 وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے گٹھنے ٹیکتے ہوئے عوام کو بجلی اور گیس کا جان لیوا جھٹکا لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی شرائط تسلیم کر لی ہیں۔

بجلی اور گیس کی مد میں 340 ارب روپے تین سال میں صارفین کی جیبوں سے نکالے جائیں گے۔ حکومت نیپرا کو بجلی کی قیمت کے تعین کے لیے خود مختار بنانے کے لیے رضامند ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صنعتی صارفین میں صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو محدود سبسڈی دی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے اوگرا گیس کے نرخ تعین کرنے کے معاملے میں خود مختار ہوگی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin