fbpx
پاکستان سیاست

نواز شریف کو جیل بھیجنا عدالتی معاملہ، قانون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے : یوسف رضا گیلانی

 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجنے کا فیصلہ عدالت کا ہے جس میں ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا اثر پورے ملک میں ہے۔ مہنگائی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ ہماری پارٹی اور اپوزیشن اس پر حکمت عملی بنا رہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم مہنگائی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر جب ن لیگ بات کرے گی تو جواب دیں گے۔ حکومت کی حکمت عملی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin