fbpx
پاکستان سیاست

اسد عمر کو آئی ایم ایف نے ہٹوایا : خورشید شاہ

 خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی خواہش پر اسد عمر کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میری معلومات کے مطابق اسد عمر کو ہٹانے میں باقر رضا کو استعمال کیا‘۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ باقر رضا کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا کہ آئی ایم ایف اسد عمر سے خوش نہیں تھا اور ان کی موجودگی میں آئی ایم ایف پیکج دینے کا خواہش مند نہیں تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف سخت فیصلے نہ کرنے پر اسد عمر سے ناخوش تھی اور آئی ایم ایف حکام سمجھتی تھی اسد عمر کو کچھ معلومات نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ استحقاق رکھتے ہیں کہ اپنی مرضی کی ٹیم لائیں مگر لگ رہا ہے کہ یہ ٹیم عوام کو بھوکا مارنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سربراہ کی تبدیلی پر خورشید شاہ کا تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی تباہی مچا دی جبکہ رمضان میں مہنگائی ویسے ہی 40 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔

پی پی رہنما نے امید ظاہر کی کہ حکومت رمضان سے پہلے آئل کی قیمتیں بڑھانے کی بیوقوفی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے سارا بوجھ غریبوں پر ڈال دیا گیا اور یہ سارے پیسے غریبوں سے نچوڑ کر اپنی حکومت چلانا چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تصور بھی نہیں تھا کہ تیل کی قیمت 122 روپے فی لیٹر ہو گی جبکہ ہمارے دور میں تیل 140 ڈالر فی بیرل اور اب 70 ڈالر فی بیرل ہے۔

خورشید شاہ نے الزام لگایا ’حکومت نا اہل ثابت ہوئی ہے اور اب ہر چیز ہاتھ سے نکلتی جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام روزہ بھی نہ کھول سکیں گے جبکہ ادویات کی قیمتوں میں بھی 400 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ’عوام کا ٹریلین کا نقصان ہوا کوئی نوٹس کیوں نہیں لیتا، ہم تو کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس بروقت جاؤ‘۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin