fbpx
پاکستان موسم

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان

پاکستان میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی آج بیٹھے گی،

محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کر دی، سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکا اور آسٹریلیا میں بھی کل سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کی شام ہو گی۔ چاند نظر آنے کے لیے مطلوبہ عمر پوری نہیں ہوگی جس کے باعث آج چاند نظر نہیں آئے گا۔

کل رمضان کا چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہوں گے، پہلا روزہ سات مئی کو ہونے کا امکان ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin