fbpx
پاکستان سیاست

زبان پھر پھسل گئی، گو عمران گو کی جگہ گو نواز گو کہہ ڈالا

 حکومت مخالف نعرہ بازی کے دوران ن لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی اور ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر حکومت مخالف نعرہ بازی کے دوران لیگی خاتون رکن عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، انہوں نے گو عمران گو کی بجائے ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگا دیا۔

زبان پھسلنے پر ساتھی اراکین نے انھیں ٹوکا تو عظمیٰ بخاری فوراً رک گئیں اور نعرہ پورا نہ کر سکیں۔ احتجاجی مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin