fbpx
شوبز فن کار

لاثانی ، لیجنڈ معین اخترکی آج آٹھویں برسی

 آج کے دن 2011 میں معین اختر ہم سے رخصت ہوئے تھے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے آج ان کی آٹھویں برسی منا رہے ہیں

24 دسمبر 1950 کو پیدا ہونے والے ور اسٹائل فنکار نے میزبانی، اداکاری، کامیڈی، فلم پروڈکشن، ڈائریکشن اور گائیکی کے میدان میں منفرد مقام حاصل کیا۔

معین اختر نے ٹی وی پر 6 ستمبر 1966 کو پہلا پروگرام کرکے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کی پسند بن گئے

Image result for moin akhtar

معین اختر کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں قیام پذیر ہوا۔

انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی، دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

انہیں انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔

وہ شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ تھے، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ‘حسن کارکردگی’ اور ‘ستارہ امتیاز’ کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin