fbpx
پاکستان سیاست

عمران خان نے اسد عمر کا استعفٰی منظور کر لیا، حفیظ شیخ مشیر خزانہ تعینات

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کے بعد وفاقی وزرا، وزیر مملکت، مشیر اور معاون خصوصی کی نئی فہرست جاری کردی گئی۔

اس سے قبل آج صبح کابینہ ڈویژن کی جانب سے عمران خان کی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ صحت عامر کیانی کی تبدیلی کا ذکر موجود نہیں تھا اور دونوں وزرا کے نام بدستور فہرست میں موجود تھے۔

بعد ازاں دونوں وزرا سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کردیے گئے۔

صدر مملکت نے عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور معاشی امور تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔

وزیر صحت عامر محمود کیانی جو حال ہی میں ادویات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے تنازع کا شکار تھے، کو بھی صدر کی منظوری سے ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے اعظم سواتی سے بطور وفاقی وزیر پارلیمانی امور حلف بھی لیا۔

اسد عمر کے استعفے کی منظوری، نئی تعیناتی اور برطرفی کے 3 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin