fbpx
تازہ خبر دنیا

بالا کوٹ حملے میں کوئی پاکستانی شہری یا فوجی ہلاک نہیں ہوا : شسما سوراج

 بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنی ہی حکومت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری جاں بحق نہیں ہوا۔

آخر کار بھارتی وزیر خارجہ اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سشما سواراج نے خود ہی اپنی حکومت کا جھوٹ فاش کر دیا۔ سشما سواراج کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں بھارت کی دراندازی کے نتیجے میں نہ تو کوئی پاکستانی شہری اور نہ ہی فوجی جاں بحق ہوا۔

بی جے پی کے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کو ہدایت دی گئی تھی کہ کسی بھی پاکستانی شہری یا سپاہی کو نقصان نہیں پہنچانا بلکہ ہماری دراندازی کا مقصد اپنا دفاع تھا۔

یاد رہے کہ سشما کے بیان سے قبل بی جے پی کے رہنما اور بھارتی میڈیا بالاکوٹ میں تین سو سے پانچ سو افراد کی ہلاکت سے متعلق جھوٹ بولتا رہا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin