fbpx
دنیا

عظیم بھارت کی عظیم نیوی کاعظیم ہیلی کاپٹر سمندرمیں گر کر تباہ

بھارتی نیوی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ہیلی کاپٹر سمندر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

خبر رساں ویب سائٹ اسپاٹنک کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کا کہنا تھا کہ چیتک ہیلی کاپٹر گزشتہ ہفتے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی ہوگئی تھی تاہم ہیلی کاپٹر میں موجود کرو نے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے سمندر میں اتارا اور خود بھی اس سے باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں چیتک ہیلی کاپٹر ممبئی سے بنگلور جاتے ہوئے چنائی نیول بیس پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

فرانس کا تیار کردہ چیتک ہیلی کاپٹر نیوی کے ہیلی کاپٹر کے بیڑے میں فرسودہ تصور کیا جاتا ہے۔

بھارتی نیوی تمام چیتک ہیلی کاپٹر کو کے بدلے میں 111 نیول یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹرز خریدنا چاہتے ہے جس کے لیے ٹینڈر کا پراسس جاری ہے۔

بھارتی نیوی کے چیتک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشنز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin