fbpx
شوبز فن کار

انجلینا جولی اور براڈپٹ کے راستے باقائدہ طور پر جدا

ہولی وڈ اداکار براڈ پٹ اور انجلینا جولی نے طلاق کے لیے ستمبر 2016 میں امریکی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

اور ابتدائی طور پر 2017 تک ان کے درمیان طلاق کا فیصلہ بھی کرلیا گیا تھا۔

تاہم دونوں کے 6 بچوں کی حوالگی کی وجہ سے انہیں قانونی طور پر’طلاق یافتہ‘ اور ’غیر شادی شدہ‘ قرار نہیں دیا گیا تھا۔

اور اب ابتدائی طلاق ہوجانے کے 2 سال بعد عدالت نے انہیں باضابطہ طور پر طلاق یافتہ جوڑا قرار دے دیا۔

ساتھ ہی عدالت نے دونوں کو قانونی طور پر ’لیگلی سنگل‘ یعنی’غیر شادی شدہ‘ بھی قرار دے دیا اور اب دونوں نئی شادی کرنے کے لیے بالکل آزاد ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق دونوں کو چند دن قبل ہی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی عدالت نے باضابطہ طور پر طلاق یافتہ قرار دیتے ہوئے انہیں غیر شادی شدہ قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ان انجلینا جولی اپنے نام کے آخر سے ’پٹ‘ کو بھی ہٹانے کی اہل ہوگئیں اور فیصلہ آتے ہی انہوں نے اپنے قانونی دستاویزات میں سے ’پٹ‘ کا لفظ ہٹالیا۔

Image result for angelina jolie and brad pitt hot

اداکارہ کو عام طور پر انجلینا جولی کے نام سے ہی جانا اور پکارا جاتا ہے اور وہ اپنے نام کے ساتھ ’پٹ‘ نہیں لکھتیں، تاہم قانونی دستاویزات میں براڈ پٹ سے شادی کے بعد ان کا نام ’انجلینا جولی پٹ‘ تھا۔

سی این این کے مطابق اگرچہ دونوں کی باضابطہ طور پر طلاق بھی ہوگئی، تاہم تاحال دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی کا معاملہ طے نہیں ہو پایا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر جلد طلاق نہ ہونے کا سبب بھی بچوں کی حوالگی کا معاملہ تھا، کیوں کہ براڈ پٹ چاہتے ہیں کہ ان کے 6 بچوں کی حوالگی مشترکہ طور پر طے کی جانی چاہیے جب کہ اداکارہ چاہتی ہیں کہ بچوں کی حوالگی مشترکہ نہ ہو۔

انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچے ان کے سپرد کیے جائیں۔

دونوں کے 6 بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑے بچے کی عمر18 برس ہے۔

دونوں کے بچے ان کے اصل بچے نہیں بلکہ دونوں نے انہیں مشترکہ طور پر گود لیا تھا

Image result for angelina jolie and brad pitt romance

جوڑے کے دیگر بچوں میں سے دوسرے بڑے بچے کی 15 برس ہے، جس کے بعد 14 اور 13 برس کے ایک بچے سمیت دو 11 سالہ جڑواں بچے بھی ہیں۔

دونوں کی باضابطہ طلاق ہوجانے اور دونوں کو قانونی طور پر ’غیر شادی شدہ‘ قرار دیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نئی زندگی کی شروعات کریں گے۔

دونوں نے 2014 میں کئی سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد شادی کی تھی، تاہم 2 سال کے اندر ہی دونوں نے طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

شادی سے قبل دونوں کے درمیان 2005 سے تعلقات تھے اور دونوں کو ہولی وڈ کی رومانوی جوڑی قرار دیا جاتا تھا۔

دونوں میں رومانس کو دیکھتے ہوئے مداحوں نے ان کی جوڑی کا نام ’برینجلینا‘ رکھا تھا۔

دونوں میں باضابطہ طلاق ہونے سے قبل ہی دونوں کی نئی شادیوں سے متعلق خبریں آتی رہیں، تاہم تاحال دونوں نے دوبارہ شادی نہیں کی

Image result for angelina jolie and brad pitt kiss


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin