پاکستان تعلیم

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحان : بایولوجی کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل مافیا کا راج برقرار ہے، آج بھی بیالوجی کا پرچہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انٹر بورڈ چیئرمین نے سارا ملبہ اساتذہ پر ڈال دیا۔

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، میٹرک کے بعد انٹر کے پرچوں میں بھی نقل مافیا سرگرم ہے، انٹر بورڈ سے پرچے آوٹ ہونے لگے۔ پیپر کا وقت صبح ساڑھے نو بجے تھا لیکن وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی بایولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ وائرل ہو رہا تھا۔

انٹر بورڈ نے میڈیا پر تو پابندی لگا رکھی ہے لیکن قوم کے معماروں کو نقل کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انٹر بورڈ میں کیا چل رہا ہے۔ اس سے بے خبر بورڈ کے سربراہ نے تو سارا ملبہ اساتذہ پر ڈال دیا۔

شہر میں نو مئی تک انٹرمیڈیٹ امتحانات جاری رہیں گے۔ بیشتر طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin