fbpx
Uncategorized

سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ روکنے کے اختیارات دے دیے گئے۔

 فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم لائی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنے ڈاکو چور دوسرے ملکوں سے واپس لائیں۔ ہمارے قانون میں سزائے موت کے باعث بہت سے ملک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ مقدمات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شریف خاندان اور آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کی۔ ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا۔ مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔ منی لانڈرنگ کے مزید مقدمات کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا نہیں کر رہے۔ حمزہ شہباز کے 98 فیصد اثاثے ٹی ٹی پر منحصر ہیں جبکہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہے۔ ہم جلد دہشتگردی سے مکمل نجات پا لیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سٹیل ملز کی بحالی کا پلان لا رہے ہیں جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلئے دیا گیا کوٹا ختم کیا جا رہا ہے۔ اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایات آئی ہیں۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیا گیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin