fbpx
شوبز موسیقی

ساحر علی بگا کا “ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد” بھارت نے چوری کر لیا

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا، جس کی وجہ سے بی جے پی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

 ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو سری رام نوامی کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کریں گے جو انہوں نے بھارتی فوج کے نام کیا ہے۔

چوکیدار راجا سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بول اور دھن پاکستانی نغمے کی نقل ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما کی چوری پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ خوشی ہے کہ آپ نے نقل کی لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کرنی چاہیے‘۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ کیا کہ ’ میں خوش نہیں ہوں کیونکہ یہ نقل نہیں چوری ہے ‘

اینکرپرسن فریحہ ادریس نے ٹوئٹ کیا کہ ’ ابھارت میں اتنی بڑی میوزک انڈسٹری ہے اور وہ کچھ اصلی نہیں بناسکتے‘

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے موقع پر معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے عنوان سے نغمہ جاری کیا تھا۔

نغمے میں وطن کے محافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin