پاکستان سیاست

شاہد خاقان عباسی کے خلاف انویسٹی گیشن شروع

 نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا۔ سول ایوی ایشن سے ایئربلیو کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے ایل این جی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فضائی کمپنی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے سول ایوی ایشن حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ سی اے اے سے کہا گیا ہے کہ ایئربلیو کی آمدن اور اخراجات کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin