fbpx
پاکستان سیاست

عمران خان اور قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ، خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر غور

  عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں سرحدوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

یہ رواں ماہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل 4 اپریل کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا تھا۔

دونوں قیادتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin