fbpx
فن کار موسیقی

لیجنڈ احمد رشدی کو ہم سے بچھڑے 36برس بیت گئے

 ماضی کے عظیم گلوکار احمد رشدی کی آج 36 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد اور قبر پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی برسی کے موقع پر پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن اور گریٹ احمد رشدی سنگر آرٹ اکیڈمی کی جانب سے سخی حسن قبرستان کراچی میں مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی ہوگی۔آرگنائزیشن اور اکیڈمی نے احمد رشدی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام بھی کیا ہے جس کی تقریب مغرب کی نماز کے بعدمقامی ہال میں ہو گئی جس میں احمد رشدی کے مداح عظیم گلوکار کی فنی اور ذاتی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin