fbpx
پاکستان عدالت

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نےعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے کے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر گرفتار ملزم عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت پیش کیا۔

دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان کے خلاف انویسٹی گیشن چل رہی ہے ابھی مکمل نہیں ہوئی، جس پر احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ یہ انویسٹی گیشن کب تک جاری رہے گی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کچھ ریکارڈ اکٹھا کرنا باقی ہے جلد ہی انویسٹی گیشن مکمل کر لیں گے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ نیب کا تفتشی افسر کہتا ہے کہ علیم خان نے ریکارڈ چھپا کر رکھا ہے۔

عبدالعلیم خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل تو جیل میں ہے وہ کیسے ریکارڈ چھپا سکتے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، 11 بج رہے ہیں اور آدھے سے زیادہ لاہور بند ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ انویسٹی گیشن مکمل کرکے جلد رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کر دی اور نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin