پاکستان سیاست

دس دن کے اندر ملک میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے : فیصل واوڈا

 فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے میں پاکستان کے اندر نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کیا اور کہا کہ اب ملک میں نوکریاں زیادہ ہوجائیں گی اور بندے کم پڑ جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چند ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ، پراپرٹی سکیٹر اور صنعتی شعبے سب اچھے ہونے والے ہیں، حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان والے ا ور ٹھیلے والے بھی آکر کہیں کہ آؤ ہم سے ٹیکس لے لو،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو سکا تو میری تکہ بوٹی کردی جائے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin