fbpx
پاکستان سیاست

آمدن سے زائد اثاثے : نیب نے خواجہ آصف کو سوال نامہ دے دیا

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو سوالنامہ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نیب کے طلب کرنے پر راولپنڈی دفتر پہنچے، جہاں ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

نیب دفتر میں جاری رہنے والی اس تفتیش کے بعد خواجہ آصف کو تحقیقاتی ٹیم نے ایک سوال نامہ دیا۔

بعد ازاں نیب میں پیشی کے بعد خواجہ آصف روانہ ہوگئے، تاہم اس دوران انہوں نے میڈٰیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کا دن اچھا رہا، کچھ سوالات پوچھے گئے اور ایک سوالنامہ بھی دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوالنامہ ابھی پڑھا نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم اس میں کیا سوالات ہیں لیکن اسے پڑھ کر تحریری طور پر جواب دوں گا۔اس دوران صحافی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کی طرح آپ کو بھی گرم کافی پلائی گئی؟ تو اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں نے اچھی جائے پی ہے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے گزشتہ ماہ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثے کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا۔اگر خواجہ آصف کی بات کی جائے تو وہ اس سے قبل عدالت سے نااہلی کا سامنا کرچکے ہیں تاہم بعد ازاں انہیں اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

26 اپریل 2018 میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے ہی دائر کردہ درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔تاہم خواجہ آصف نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، جہاں سے یکم جون 2018 کو آنے والے فیصلے میں ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر خواجہ آصف کو اہل قرار دے دیا گیا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin