پاکستان سیاست

پی ٹی آئی حکومت نے سات ماہ ميں ہی ملک کا دیواليہ نکال ديا، مفتاح اسماعیل

 سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعيل نے تحريک انصاف کی معاشی پاليسی پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات ماہ ميں ہی ملک کا دیواليہ نکال ديا گیا ہے۔

مفتاح اسماعيل نے کہا کہ اتنا قرضہ تو تاريخ ميں نہيں ليا، جتنا حکومت نے سات ماہ ميں ليا۔ عمران خان نے ہميں رلانے کی بات کی تھی ليکن وہ عوام کو رلا رہے ہيں۔ ان کا ووٹر بھی خوش نہيں ہے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لينے چاہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف نے سات ماہ ميں حالات بالکل بگاڑ ديے ہیں۔ انتہا قرضہ تاريخ ميں پہلے نہيں ليا گيا۔ عمران خان کی اکنامک ٹیم کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے دور میں 5.8 شرح نمو تھی جو اب 3.8 فیصد پر آ گئی ہے۔ انڈسٹریل پروڈکشن میں 2.2 فیصد کی کمی آئی جبکہ گیس کی قیمت میں ميں بھی ايک سو اکتاليس فيصد اضافہ ہوا۔

ليگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سرکار نے ہاؤسنگ پالیسی تک نہیں بنائی تو پچاس لاکھ گھر کیسے بنیں گے؟ آٹھ فیصد گروتھ کے بغیر بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہی نہیں ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin