پاکستان سیاست

نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا : حمزہ شہباز

 رہنما ن لیگ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے آج دیکھا کس طرح چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نیب نے شرمناک حرکت کی، گرفتاری کی کوشش عدالتی فیصلے کی توہین ہے. مجھے محسوس ہوا کہ ہم دہشت گرد ہیں۔

حمزہ شہباز کے وارنٹ کے باوجود گرفتاری کے بغیر نیب ٹیم کے واپس جانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جب بھی نیب نے طلب کیا پیش ہوا، میرے والد شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس عدالتی فیصلہ موجود ہے جس میں لکھا ہے کہ گرفتاری سے10روز قبل آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے باوجود آج نیب کی جانب سے گھر پر دھاوا بول کر عدالتی فیصلے کی توہین کی گئی، نیب نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتاری کی کوشش کی۔ یہ شرمناک حرکت ہے، ایسا محسوس ہوا جیسے ہم دہشتگرد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم آج سپر مین بن کر مجھے گرفتار کرنے آئی، بہتر تھا طلب کر لیتے۔ حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سپورٹس مین نہیں یہ کھلنڈرا شخص ہے۔ مجھے عدالت نے  بیٹی کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، میری بیٹی موت کی جنگ لڑ رہی تھی اس پر بھی نیازی صاحب نے سیاست کی۔ ان کی حکومت نہیں گرائیں گے نہ انھیں سیاسی شہید بننے دیں گے۔ 


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin