fbpx
Uncategorized فن کار

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2016ء کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان بھر سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے گلوکار راحت فتح علی خان سے سال 2016ء کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تفصیلات کی فراہمی کیلیے سات روز کی مہلت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے سات روز میں تفصیلات فراہم نہ کیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2014ء اور 2015ء کا آڈٹ کر چکا ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google