fbpx
پاکستان سفر

ٹرینیں لیٹ ہو رہی ہیں، معاف کردیں : شیخ رشید

 شیخ رشید نے ٹرینیں لیٹ ہونے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا 18 گھنٹے ریل کی بندش پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، ہماری تمام کوشش کو نقصان پہنچا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں، مخالفین سن لیں ہم 16 ٹرینیں اور چلائیں گے، 10 مزید فریٹ ٹرینیں بھی چلائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں پی ایس او کا بھی کام دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے، گھر کی بات گھر میں رہنے دی جائے تو بہتر ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google