پاکستان سفر

لاہور ملتان کے بعد فیصل آباد ملتان موٹروے بھی آپریشنل

 لاہور ملتان کے بعدفیصل آباد ملتان موٹروے بھی آپریشنل کر دی گئی

ایم 4 موٹروے کے سلسلے میں 32 کلومیٹر طویل شورکوٹ عبدالحکیم موٹروے سیکشن عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم اے 4 فیصل آباد ملتان موٹروے کے شورکوٹ سیکشن کا آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ ایم 4 موٹروے کے سلسلے میں 32 کلومیٹر طویل شورکوٹ عبدالحکیم موٹروے سیکشن عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔شورکوٹ عبدالحکیم موٹروے سیکشن کے آپریشن ہونے سے ملتان سے فیصل آباد اور اسلام آباد تک کے سفری وقت میں کئی گھنٹوں کی کمی ہوگئی ہے۔ اس سے قبل لاہور تا ملتان موٹروے کے ایک سیکشن کا 29 مارچ 2019ء بروز جمعہ کو بھی افتتاح کر دیا گیا تھا۔ اس سیکشن کے افتتاح کے بعد مسافر اب چھ گھنٹے کی بجائے صرف ساڑھے تین گھنٹوں میں لاہور اور ملتان کے مابین سفر طے کر سکیں گے۔لاہور تا ملتان موٹروے کے سیکشن کے افتتاح کے بعد کئی بس سروسز نے بھی براستہ موٹروے اپنے اپنے روٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کئی بس سروسز کے پیجز پر لاہور تا ملتان بس سروس کے کرائے اور سفر کے اوقات اور دورانیہ کے ساتھ ساتھ مزید تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ بس کمپنیوں کی لاہور تا  ملتان اور ملتان  تا  لاہور سروس کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے ہو گیا ہے اور سفر کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہے۔ قبل ازیں لاہور یا ملتان اور ملتان تا لاہور سفر کا دورانیہ 6 کم و بیش 6 گھنٹے تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin