fbpx
دنیا شوبز

ارمیلا ماتوندکر مسلمان ہو گئیں

 معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے اسلام قبول کرلیا خبر نے بھارت میں ہلچل مچا دی،
ارمیلا نے کشمیری مسلمان ماڈل محسن اختر میر سے شادی کر رکھی ہے، اداکارہ کی جانب سے نیا نام مریم اختر رکھ لیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری سے متعلق خبر نے پورے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔

نامور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں ہیں کہ اداکارہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ارمیلا ماتونڈکر نے مریم اختر میر نام رکھ لیا ہے۔ ارمیلا نے 2016 میں مسلمان کشمیری نوجوان اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google