fbpx
حادثہ دنیا

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ جودھ پور کے قریب گر کر تباہ

 بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ27 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کو حادثہ جودھ پور میں پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

ایک اور بھارتی طیارہ زمین پر، انڈین ائیر فورس کا لڑاکا طیارہ جودھ پور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کے مشن پر تھا کہ سیروہی کے علاقے میں حادثہ پیش آ گیا، طیارے کو زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

 بھارتی مگ 29 طیارہ اڑانے والا پائلٹ زندہ بچ گیا، کھلے میدان میں طیارہ گرنے کے سبب کوئی جانی نققصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ بھارتی ائیر فورس کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر بڈگام میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 6 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے بعد ازاں رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پاکستانی طیارہ سمجھ کر اپنے ہی ہیلی کاپٹر پر میزائل فائر کیا تھا۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 8 طیارے تباہ ہو چکے ہیں، خطے کی چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والا بھارت رقم نہ ہونے کے سبب اپنے بوسیدہ جنگی سازو سامان خصوصا طیارے تبدیل کرنے سے ہی عاجز ہے۔ روز بروز ہونے والے حادثات میں اموات کے سبب بھارتی فوجیوں کے اہلخانہ مودی حکومت کے خلاف بار بار صدائے احتجاج بلند کرتے نظر آتے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin