fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

جلالپورپیروالا پٹرولنگ پولیس کرموں والی پوسٹ نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج 

جلالپورپیروالا(جمیل ملک پریس رپوٹر)
تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ کرموں والی کے شفٹ انچارج سعید احمد خان نے درآب پور موڑ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ ایک مشکوک شخص کو جو موٹر سائیکل پر سوار تھا اس کے کاغذات مانگے جو نہیں موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ نمبری ایم این وائی 8409ماڈل 2018 کوچیک کیا گیا جو جعلی نکلی جس پر پٹرولنگ پولیس نے ملزم غلام عباس کو موٹر سائیکل سمیت تحویل میں لے لیا اور تھانہ صدر جلالپورپیروالا میں بند کردیا ملزم کے خلاف 97A MVO کے تحت مقدمہ درج کیا گیا شفٹ انچارج پٹرولنگ پوسٹ کرموں والی سعید احمد نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ افسران بالا کے حکم سے جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی مہم جاری رہے گی


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin