fbpx
پاکستان سیاست

پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کا معاملہ،وزیراعظم نے گورنر کو دستخط سے روک دیا

 وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط سے  روک دیا۔

 وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری مہم کے برعکس ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے پر سخت نالاں ہیں۔ وزیراعظم نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ بل دوبارہ ایوان میں لایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ کو دی گئی تاحیات مراعات کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

وزیراعطم نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کو پوری زندگی کے لئے گھر دینے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ مراعات کا دورانیہ مدت ختم ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا ہونا چاہیے۔

 ذرائع کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ کی مراعات کو بل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی مراعات کو قانونی طریقے سے نئی ترمیم کے ذریعے نکالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر وزیراعلیٰ کی مراعات کا کلاز بل سے نکالنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ حکومتی سطح پر اس بات کا اعتراف کر لیا گیا ہے کہ یہ مراعات غلط ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin