پاکستان سیاست

فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

 فواد چودھری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب انھیں کسی اور وزارت کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی تعیناتی نندی پور کیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب انھیں کسی اور وزارت کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو مشیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی تعیناتی نندی پور کیس سے کلیئرنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیراعظم کے حکم پر ہی ہٹایا گیا تھا۔

ادھر رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جگہ لانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران عہدے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم سے صرف قانونی اور آئینی معاملات پر بات ہوئی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.