پاکستان رپورٹرز نیوز

فورٹ عباس جیسے پسماندہ ترین علاقے کے نوجوان کسی سے کم نہیں

فورٹ عباس ( ندیم ارشاد ملکیرا )
نوجوان ڈاکٹر محمد اعظم بھٹی نے کانووکیشن کے موقع پر ڈگری اور گولڈ میڈل حاصل کیا دوست احباب اور رشتےداروں کی طرف سے  مبارکباد کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ  کا نواحی قصبہ ولہر بنگلہ پسماندہ ترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں ہر قسم کی سہولیات خواہ وہ صحت یا تعلیم کے حوالے سے ہوں نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن یہاں کے نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں ڈاکٹر اعظم بھٹی ان میں سے ایک ہے جس نے تعلیم کے میدان میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ایم بی بی ایس کے تعلیمی میدان میں ریکارڈ کے انبار لگانے والے اس نوجوان نے نو ڈسٹنکنشنز حاصل کی جس کے اعتراف میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے انہیں گولڈ میڈل اور بیسٹ گریجویٹ کے اعزاز سے نوازا ۔ اس کامیابی پر دوست احباب اور رشتےداروں نے ڈاکٹر اعظم بھٹی کو مبارکباد دی جس پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سرجری میں سپشلائزیشن کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کے وعدے کو حقیقت میں عملی جامہ پہناوں گا

پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.