پاکستان رپورٹرز نیوز

کھچی والا کسانوں کےلیے زرعی تربیتی پروگرام کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کی طرف سے سیمنار کا انعقاد۔

فورٹ عباس(ندیم ارشاد ملکیرا) -کھچی والا کی زمینوں پر نان بی ٹی کپاس کی کاشت زیادہ فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے غیر میعاری زرعی بیج ادویات اور غیر میعاری کھاد فروخت کرنے والوں پر شکنجہ ڈالیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کھچی والا غلہ منڈی میں کسانوں کی آگاہی کے لئے محکمہ زراعت کی طرف سے زرعی تربیتی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ ہذا کے زمینداروں اور کسانوں نے بھرپور شرکت کی شرکاء سے ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت بہاولنگر چودھری مقصود احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع زراعت فورٹ عباس محمد یسین نے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں بہتر پیداوار حاصل کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی جس میں زمین کی تیاری اور زمین کی نوعیت کے مطابق کاشت کے بارے میں بتایا۔ چیئرمین یونین کونسل چودھری ارشد بسراء کے سوال کے جواب میں ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں نان بی ٹی کپاس کی کاشت زیادہ فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے زمین کی تیاری بڑی اہمیت کی حامل ہے اور بیج ادویات اور کھادیں بھی میعاری ہونی چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ غیر میعاری بیج ادویات اور غیر میعاری کھادیں فروخت کرنے والوں پر شکنجہ تنگ کریں گے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کروائی ہو گی۔    
ندیم ارشاد میڈیا رپوٹر پاک ایشیا ٹی وی فورٹ عباس

پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.