پاکستان سیاست

نیب کا سعد رفیق کیخلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

 پیراگون سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں اہم شواہد نیب نے حاصل کرلیے ہیں، شواہد کی بنا پر غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کئی ایسے اثاثے بنا رکھے ہیں جو انکی امدن سے مطابقت نہیں رکھتے، خواجہ سعد رفیق کے مختلف بینک اکاونٹس میں بھی کروڑوں کی ٹرانزیکشز ہوئیں ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیب نے سعد رفیق کو پیراگون سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب سے پیراگون کیس کی حتمی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.