fbpx
پاکستان مذہب

حج قرعہ اندازی: ایک لاکھ سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

 حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے قرعہ اندازی کر دی جس میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ قرعہ اندازی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کی گئی ہے جو آج رات تک مکمل ہو گی جبکہ خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے بتایا کہ مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے۔ 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت سب سے زیادہ پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں آئیں جبکہ سندھ سے 49 ہزار 343، خیبر پختونخوا سے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔

کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 درخواستیں آئیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔

اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی سکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال سرکاری حج سکیم کے تحت وصول درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 857 تھی جن کی قرعہ اندازی کی گئی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin