fbpx
پاکستان تازہ خبر

پاک فضائیہ کا کارنامہ، جے ایف 17 تھنڈر سے میزائل کا کامیاب تجربہ

 پاک فضائیہ کا ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے دور تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

یہ تجربہ قابل فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قابل ٹیم نے جے ایف 17 تھنڈر کو اس جدید میزائل سے لیس کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایئر چیف مارشل مجاید انور نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، دشمن نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin