پاکستان تازہ خبر

پاکستان نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والا شخص بھارت کے حوالے کردیا

 نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا 31 سالہ غلام قدیر 2012 میں غیر قانونی طریقے سے آزاد کشمیر میں داخل ہوا تھا اور اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا۔ جس پر اسے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اڈیالہ جیل میں سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان نے غلام قدیر کی حوالگی کے لیے بھارت سے رابطہ کیا تھا، جہاں سے تصدیق کئے جانے کے بعد غلام قدیر کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان وقتاً فوقتاً بھارتی باشندوں کو بھارت کے حوالے کرتا رہتا ہے لیکن بھارت میں پاکستانی شہریوں سے ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ 


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.