پاکستان عدالت

سرکاری اشتہار کیس، یوسف گیلانی سمیت ملزمان کیخلاف فردجرم ملتوی

 سرکاری اشتہارات کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق ریفرنس میں ملزمان انعام اکبر اور سید حسن آج پیش نہ ہو سکے، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم کی کارروائی 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سرکاری اشتہارات کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق چیئرمین پیمرا سلیم بیگ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزم انعام اکبر اور سید حسن عدالت پیش نہ ہوسکے۔

عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ انعام اکبر کراچی جیل میں قید جبکہ سید حسن کمر درد کے باعث سفر نہیں کرسکتے جس پر عدالت نے فرد جرم کی کارروائی 28 مارچ تک موخر کردی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سیکورٹی خدشات لاحق ہیں روز روز پیش نہیں ہوسکتا، استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.