پاکستان رپورٹرز نیوز

جلالپورپیروالا تھانہ صدر پولیس نے نواحی علاقے موضع وچھ سندیلہ میں چند روز قبل قتل ہونے والے 20سالہ نوجوان محمد احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

 سفاک قاتلوں میں سگا بھائی،بیوی اور سالا شامل ہیں ایس پی صدر کی دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ پریس کانفرنس۔
جلالپورپیروالا(جمیل ملک میڈیارپوٹر)
ایس پی صدر ملتان مہر ربنواز تلہہ نے ڈی ایس پی جلالپورپیروالا جام سلیم اختر ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد بھٹی کے ہمراہ تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل 3مارچ کو نواحی علاقے موضع وچھ سندیلہ میں قتل ہونے والے 20سالہ نوجوان محمد احمد کے قاتل تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر لیے گرفتار ہونے والوں میں مقتول کا سگا بھائی محمد آصف،اسکا سالا محمد عنصر اور بیوی رعیسہ بی بی شامل ہیں ایس پی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتول کا بھائی محمد آصف اپنی بھابی پر بری نظر رکھتا تھا جو اس کی حوصلہ افزائی کرتی تھی تینوں ملزمان باہم صلاح ہوکر قتل کی منصوبہ بندی کی اور ملزمان اور عنصر نے تیزدھار آلے سے محمد احمد کاگلہ کاٹ کرہلاک کردیا یہ قتل پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا میں اس شاندار کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد بھٹی،ہومیو سائیڈ ٹیم اور دیگر تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر مقتول کے والد محمد بلال،نمبردار علاقہ نیاز سندیلہ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک عزیز رسول سندیلہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.